انقرہ،3مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ترکی میں قید 120 صحافیوں کی رہائی کے لیے آن لائن پیش کی جانے والی پٹیشن پر ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دیے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق صحافیوں، کارٹونسٹ اور آرٹسٹوں کی طرف سے دستخط کی جانے والی اس پٹیشن میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ترک حکومت آزادی اظہار پر سفاکانہ کریک ڈاؤن ختم کرے۔ ترکی میں گزشتہ برس 15 جولائی کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد درجنوں صحافیوں کو بغاوت کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا۔